ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان آج ہو گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) رواں برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان آج ہو گا، بھارتی قائد ویرات کوہلی کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔