• news

سانحہ ماڈل ٹائون : نئی جے آئی ٹی کے بارے میں سماعت کرنے والے بنچ کیخلاف درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے بارے میں درخواستوں پر سماعت کرنے والے بنچ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی جس میں بنچ کو تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف موجودہ فل بنچ تحلیل کرکے نیا بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن