• news

’’ریمارکس سے کارکردگی متاثر ہوئی‘‘ آئی بی کی فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔ پیر کو درخواست ڈی جی آئی بی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ آئی بی کے بارے میں ریمارکس سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی بی کے حوالے سے فیصلے میں شامل پیرا گراف حذف کیا جائے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئی بی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی تھی۔الیکشن کمشن نے فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ کے خلاف نظر ثانی دائر کردی ہے۔نظر ثانی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آ ئین, قانون کے مطابق مکمل عمل کیا، 16 اگست 2107 کو تحریک لبیک کو اپنے بینک اکاؤنٹس تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹس دیا گیا،تفصیلات فراہم نہ کرنے پر تحریک لبیک کو رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی،سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز الیکشن کمیشن کارکردگی پر منفی اثرات ڈالیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن