پشاور: دہشگردوں سے مقابلے میں ایک اہلکار شہید، 1 دہشت گرد مارا گیا، آپریشن جاری
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوںسے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے گھر پر تین راکٹ فائر کئے۔ جج اور ایڈیشنل آئی جی پر حملے کرنے والے 6 دہشت گرد مکان میں موجود ہیں۔ گھر میں اہلکاروں کے داخل ہونے پر دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ کر دی۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور آفریدی کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔