• news

اپوزیشن کا کردار افسوسناک، جے یو آئی سب کا کفارہ ادا کررہی ہے: فضل الرحمن

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط اور معاشی لحاظ سے بہت کمزور ہیں۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔ پہلے قرضے اور اب بھیک مانگ رہے ہیں۔ ملک اور عوام کو بچانے نکل آئے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کو مایوس کیا۔ جے یو آئی سب کا کفارہ ادا کررہی ہے۔ اپوزیشن کا موجودہ کردار افسوسناک ہے۔ نیب سے کوئی ڈر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن