واشنگٹن میں سوڈان کے سفیر کو برطرف کردیا گیا
خرطوم( آن لائن )سوڈان کی حکمران فوجی کونسل نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے تجربہ کار رہنماء عمرالبشیر کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد واشنگٹن کیلئے خرطوم کے سفیر کو برطرف کردیا ہے ۔کونسل کے ترجمان شمس الدین کاباشی نے صحافیوں کو بتایا کہ فوجی کونسل نے واشنگٹن کیلئے سوڈان کے ناظم الامور محمد عطاء کومعزول کردیا ہے ۔