• news

سفیر راجہ اعجاز کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کشمیر سمیت اہم معاملات پر حمایت پر اظہارتشکر

جدہ (امیر محمد خان سے ) پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ملاقات کی۔ سیکریٹری جنرل نے راجہ علی اعجاز کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔سفیر پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور دہشتگردی سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن