• news

اسلام آباد نے انٹر ڈویڑنل باسکٹ بال چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد(این این آئی)انٹر ڈویڑنل باسکٹ بال چمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں اسلام آباد نے سرگودھا کو سخت مقابلے کے بعد 52پوائنٹس کے مقابلے میں 56پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ چمپئن شپ میں آٹھ ٹیموں کراچی، اسلام آباد، سرگودھا، کوہاٹ، راولپنڈی، فاٹا، میر پور خاص اور مردان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا تاہم اسلام آباد کے رضوان خورشید کے 13اور عثمان اعوان کے 10پوائنٹس نے اسلام آباد کو چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق چیئرمین ایف بی آر میاں اقبال فرید چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالدبشیر، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ اور ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اوج ظہور کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن