کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
O پس اس نے اپنے بندے کی طرف وحی کی جو بھی وحی کی گئی O دل نے جھوٹ نہیں کہا جو پیغمبرؐ نے دیکھا! کیا تم جھگڑا کرتے ہو‘ اس پر جو پیغمبر دیکھتے ہیں O اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا O سدرۃ المنتہیٰ کے پاس O اسی کے پاس جنتہ الماویٰ ہے O جبکہ سدرہ کو چھپائے لیتی تھی وہ چیز جو اس پر چھا رہی تھی O
سورۃ النجم (آیت: 10 تا 16)