• news

بھارت کو الزام تراشی کا سلسلہ ترک کر نا ہو گا، سہیل محمود

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نامزد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو الزام تراشی کا سلسلہ ترک کر کے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ اہم خارجہ پالیسی ایشوز پر میڈیا کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پاکستان کے سامنے بہت چیلنجز بھی ہیں اور مواقع بھی۔ملک کی ترقی کے لئے خطے میں امن ہماری پالیسی ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کی صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

ای پیپر-دی نیشن