ٹنڈوالہ یار کی طرح ہر صوبے میں ماڈل ٹائون بنانا چاہتے ہیں: اسد قیصر
اسلام آباد( آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ہر صوبے میں ایک ایک ماڈل ٹائون چاہتے ہیں، سندھ میں ٹنڈوالہ یار میں ایک ایسا منصوبہ کام کررہا ہے جو قابل ستائش ہے،صوابی میں 250 بیڈ کا ہسپتال اور کیڈٹ کالجز اور سکول ماڈل ٹائون میں شامل ہونگے۔ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایس ڈی جیز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی کام کرنے والی تنظیموں کو اکٹھا کیا اور منصوبہ بنا یا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک چھت کے نیچے ایک منصوبہ بنایا جائیگا جسکا نام ماڈل ٹائون ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس ماڈل ٹائون میں اسکول اور دیگر سہولیات ہوں گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم ہر صوبے میں ایک ایک ماڈل ٹائون چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوابی میں ایک ہزار کنال ذاتی زمین ماڈل ٹائون کے لئے مختص کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں سب نے ملکر اپنے پاکستان کیلئے کام کرنا ہے۔