• news

کوئی کیس وکیل یا جج کی وفات کے باعث ہی ملتوی ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ایک مرتبہ پھر واضع کیا ہے کہ وکیل یا جج کی وفات کے باعث ہی سپریم کورٹ میں کیس ملتوی ہوگا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کووکیل کی وفات کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنا پڑ گئی۔چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس بننے کے بعد وکیل کی وفات کے باعث پہلاکیس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ہے عدالت میں جب ام کلثوم بنام ابوبکر کیس پکارا گیا تو جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی کل وفات ہوگئے ہیں اس لیے اس کیس کی سماعت کو ملتوی کیا جائے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ہماری عدالت میں کیس کو ملتوی کرنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک یہ کہ وکیل وفات پاجائیں یاپھر جج خود ہی رحلت فرما جائیں تیسری کوئی صورت نہیں ہے جس پر کیس کی سماعت کو ملتوی کیا جا سکے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی وفات ایک مناسب وجہ ہے جس بنا پر کیس کی سماعت کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن