قومی خاتون کرکٹر ڈیانا بیگ زخمی ‘دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ‘فاطمہ ثنا ء شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے اعلان کردہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی ڈیانا بیگ جنوبی افریقہ کے دورے سے آ ئوٹ ہو گئی ہیں۔ ڈیانا بیگ ٹریننگ سیشن کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئیں۔پی سی بی ویمن سلیکشن کمیٹی نے ڈیانا بیگ کی جگہ فاطمہ ثناء کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔