کیمرے کی وجہ سے ہم ’چِیٹنگ بھی نہیں کر سکتے:عماد وسیم کا شکوہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ٹریننگ سیشن کے دوران سخت محنت کے باعث عماد وسیم نے شکوہ کیا کہ کیمرے کی وجہ سے ہم ’چِیٹنگ‘ بھی نہیں کر سکتے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی اس لمحے سے محظوظ ہونے کیساتھ ساتھ قومی ٹیم کی ورلڈکپ کیلئے حوصلہ افزائی میں مصروف ہے۔ کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں بنے سٹینڈز کی سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے میں مصروف ہیں جو ان کی ٹریننگ کا حصہ ہے۔جب عماد وسیم واپس نیچے آئے تو کیمرے کی جانب دیکھ کر کہنے لگے کہ ’’تسی کیمرہ لایا اے تے اسی چِیٹنگ وی نئیں کر سکدے، نہ لگا ہوندا تے میں اوتھوں ای واپس آ جانا سی۔عماد وسیم کی اس بات پر وہاں موجود دیگر کھلاڑی بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک ہنسی کا طوفان برپا ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہیں کہ وہ میگاایونٹ میں جائیں اور بھرپور مقابلہ کر کے ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیت کر آئیں۔