• news

ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر جرمانہ عائد

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایف آئی ایچ نے ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا، پاکستان ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پابندی سے تو بچ گیا لیکن ورلڈ گورننگ باڈی ایف آئی ایچ نے اس پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے گزشتہ دنوں لوزان میں ایف آئی ایچ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم گرانٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہاکی پرو لیگ میں شرکت نہیں کر سکی تھی، اس حوالے سے پی ایچ ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ورلڈ باڈی سے استدعا کی کہ جرمانہ کی رقم زیادہ ہے یہ ہم نہیں دے سکتے، اس کی قسطیں کردی جائیں۔فیڈریشن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم نہیں بھیج پائے۔سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کھیلنے کیلئے تو پیسے نہیں ہیں جرمانہ کہا ں سے ادا کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن