چیئرمین نیب کے ملزموں کو ہتھکڑیاں نہ لگانے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ملزموں کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک سابقہ سفارش اور رائے اس حوالہ سے موجود ہے۔ نیب کے سربراہ کے اس بیان سے انسانی حقوق اور احترام کے حوالہ سے پاکستان کا تاثر بہتر ہو جائے گا اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہو گا۔