پنجاب کی کمپنیاں نیب اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے کلیئرنس لیں: صوبائی وزیر قانون
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرقانون‘ پارلیمانی امور و بلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب کی کسی بھی پبلک سیکٹر کمپنی کو جاری رکھنے یا ختم کرنے سے پہلے اس کا انتظامی محکمہ نیب اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں سے کلیئرنس لے۔ راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ متعلقہ انتظامی محکمے 56کمپنیوں سے متعلق مکمل تفصیل فراہم کریں اور ایک ماہ کے اندرزیر التوا امور کو حتمی شکل دے کر آئندہ اجلاس میں آئیں۔