پولو گرائونڈ ‘ ارسس ٹریکٹر ریفرنس آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،سماعت (آج ) جمعرات کو ہو گی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف پولو گرائونڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں نیب کی اپیل دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کردی۔ ہائی کورٹ نے باقاعدہ کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت (آج) جمعرات کو ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 28 مئی 2014 کو پولو گرائونڈ ریفرنس میں اور اسی سال 12 دسمبر کو ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کردیا تھا۔ نیب نے 2014 میں ہی ان کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔