• news

نیب لاہور نے غیرملکی تعاون سے جاری منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب لاہور نے غیرملکی تعاون سے جاری منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ملٹی نیوٹریشن سیل، سسٹین ایبل لینڈ مینجمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت سے ٹرائل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ریفارمز مینجمنٹ پروگرام کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت سے جنوبی پنجاب میں غربت مٹائو پروگرم منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ سے فنڈز منظوری اور اجراء سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ منصوبوں کی منظوری کیلئے منٹس آف میٹنگ کی دستاویز بھی طلب کرلیں۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے نیب سے 25 اپریل تک کا وقت مانگ لیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے کہا ہے کہ نیب کو 25 اپریل تک تمام تفصیلات ارسال کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن