بی جے پی لیڈر اوما بھارتی نے پریانکا گاندھی کو ’’چور کی پتنی‘‘ قرار دیدیا
ممبئی (آن لائن‘ انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی پر حملے جاری ہیں‘ گجرات میں کانگریس کی انتخابی مہم کے دوران مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی نقل اتاری۔ سدھو کا کہنا تھا کہ گائوں میں پینے کو پانی نہیں ڈیجیٹل انڈیا بنایا جا رہا ہے اور پیٹ خالی ہے یوگا کرایا جا رہا ہے۔ حکومت کی زیرو بیلنس بینک اکائونٹ سکیم کا حوالہ دیتے ہوئے سدھو نے کہا کہ جیب خالی ہے اور کھاتہ کھلوایا جا رہا ہے۔ بھارت میں انتخابات کے دوران ایک دسرے پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ہی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر اوما بھارتی نے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ذاتی حملے کئے۔ اوما بھارتی نے ریاست چھتیس گڑھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی کو چور کی پتنی قرار دیا۔