گوجرانوالہ: کیبل نیٹ ورک کے تنازعہ پر 2گروپوں میں فائرنگ‘ 4 قتل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول لائنز میں کیبل نیٹ ورک کی ملکیت کے معاملے میں دو گروپوں میں تصادم فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد قتل، 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم اور فیاض گروپ میں کیبل کی ملکیت کاکئی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھارات گئے ناظم اور اعظم نے اچانک فیاض بٹ کے گھر پر حملہ کردیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں باپ فیاض‘بیٹا عدیل‘ بھتیجا وجاہت اورداماد بائو عرفان جاںبحق ہوگئے بعد ازاں دونوں گروپوں کے زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ایس پی عمران ملک کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہو گئے جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔