جعلی اکائونٹس کیس: عبدالغنی مجید فیملی کی دو خواتین پر سفری پابندیاں ختم
اسلام آباد (آن لائن) جعلی اکائونٹس کیس کے مرکزی اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی 2 خواتین کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی احمد مکرم اور قیصر مسعود نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ نور نمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیوں میں 30 دن مکمل ہونے کے بعد توسیع نہیں کی گئی۔ اس پر عدالت نے خواتین کی درخواست نمٹا دی۔