عمران خان کا نام ٹائمز کی 100 متاثر کن شخصیات میں شامل
لندن (صباح نیوز)ٹائم میگزین نے متاثر کن افراد 2019 کی فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل کر دیا۔ سالانہ جاری ہونے والی ٹائم میگزین کی فہرست میں نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے بعد معاملے پر ردعمل دینے پر عالمی سطح پر داد وصول کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا نام بھی شامل ہے۔