• news

مسیحی برادری کل گڈ فرائیڈے منائے گی گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات ہونگی

لاہور ( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل 19اپریل کو گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے۔دوسری جانب پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات ہو گی ۔

ای پیپر-دی نیشن