متعدد سینئر افسروں کا تقرروتبادلہ، جاوید اقبال سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات
لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے متعدد سینئر افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو طارق نجیب نجمی کووفاق میں رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب سے ریلیو کر دیا ،سیکرٹری خوراک شوکت علی کو تبدیل کر کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،ممبر جوڈیشل ون بورڈ آف ریونیو سید جاوید اقبال بخاری کو تبدیل کرکے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سیدہ ملائکہ کوتبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری ،پراجیکٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس تنویر جبار کو تبدیل کرکے ڈی جی ، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی تعینات کرنے کے ساتھ بابر امان بابر کی خدمات پی اینڈ ڈی کے سپرد کر دی گئیں۔