• news

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع‘ ڈی جی نیب کو نوٹس

لاہور(وقائع نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ میں حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی اورڈی جی نیب کونوٹس جاری کر کے مطابق لاہوہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی ، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا عدالت نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کی ، عدالت نے نیب سے جواب طلب کررکھا ہے، عدالتی حکم کے باوجود چھاپے مارے گئے۔وکیل حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیب نے بہت ساریریکارڈکی کاپی نہیں دی، جوریکارڈدیاگیاوہ بھی کل شام پہنچایاگیا، نیب کی دستاویزات پرجواب کیلئے مہلت دی جائے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹرنیب نے دلائل میں کہا نیب نے حمزہ شہبازسے مختلف سوالات کیے، بتایاگیاحمزہ شہباز نے کہاہے وہ سب عدالت میں بتائیں گے، حمزہ شہبازگزشتہ روزپیش ہوئے مگرجواب نہیں دیا، ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں اب مزید توسیع نہ کی جائے۔عدالت نے ڈی جی نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی۔لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو حمزہ شہباز نے معیشت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے ، اپنا موقف دے چکا ہوں کہ جو بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا ، موجودہ حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن نعیم بخاری کا شہباز شریف کے کیسز میں نیب کا وکیل مقرر ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عدالتوں میں پیشیوں سے گھبراتا ہوں اور نہ گرفتاری سے ڈرتا ہوں۔ مجھے صرف پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا خوف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کے سامنے حقائق اور موقف پیش کر چکا ہوں کہ جو کچھ بھی کیا پاکستان کے قانون اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے،آج جو ملک کے حالات ہیں اللہ کے سوا کوئی مدد کرنے والا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن