امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا کوئی پروگرام نہیں، سفارتی ذرائع
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی وفد کے ہمراہ آج پاکستان کے دورہ پر پہنچنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ ایک امریکی سفارتی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبریں درست نہیں۔