• news
  • image

عوام دو کی بجائے تین روٹی کھائیں

مکرمی! حکومتی وزیر کا بیان کہ لوگ دو کی بجائے ایک روٹی کھائیں ۔ میرا مشورہ ہے لوگ دو کی بجائے تین روٹیاں کھائیں تاکہ انہیں کسی اور چیز کی بھوک نہ رہے۔ لوگ پھل گوشت اپنے گھر کھائیں بازار سے کوکا کولا وغیرہ مٹھائی بیکری کا سامان بالکل نہ کھائیں۔ چائے کی مقدار نصف اور کم میٹھے والی کر دیں۔ روٹی تنور سے کھانے کی بجائے اپنے گھر کی پکی ہوئی روٹی کھائیں۔ اس طرح خوراک کے اخراجات میں کافی بچت کی جا سکتی ہے۔ جب تک ملک کا قرض نہیں اتر جاتا لوگ سادگی اختیار کریں اور وزراء جو ماشاء اللہ خاندانی امیر ہیں تنخواہیں نہ لیں بلکہ ہر ماہ حکومت کو فنڈ جمع کرائیں۔ (ظہیر انجم تبسم نزد جی پی خوشاب)

epaper

ای پیپر-دی نیشن