ایک سوال؟
پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ناچیز کوئی عالم فاضل شخص نہیں۔ بس تھوڑا بہت دینوی علم ہے۔ دینی علم بے حد محدود۔ اور اس پر بات کرنے سے اس لیے بھی اجتناب کہ کوئی بات کسی کو گراں نہ گزرے۔ اس کے باوجود بعض احباب دینی معاملات میں بھی گھسیٹ لیتے ہیں۔
چند پڑھنے والوں نے ایک سوال پوچھا ہے کہ ہمارا اللہ ایک، رسولؐ ایک ، کعبہ ایک، کتاب ایک۔ اور اس ایکے نے امہ کی تشکیل نے اہم کردار ادا کیا۔ کتاب اللہ یعنی قرآن حکیم کی زبان عربی اور مسلمانوں کی اکثریت عربی سے نابلد۔ جس کیلئے مفسرین کرام میدان میں اترے اور کتاب اللہ کی تفاسیر لکھ دیں۔ جن کی تعداد معقول اور ہر تفسیر دوسری سے مختلف۔ عام مسلمان کی سہولت اور تشفی کیلئے قرآن حکیم کی طرح کیا تفسیر بھی ایک نہیں ہو سکتی؟ اگر کسی کے پاس جواب ہو، تو بسم اللہ!