نیٹو کے ساتھ دفاع سمیت ہر طرح کا تعاون ختم ہو گیا: روسی نائب وزیرخارجہ
ماسکو(اے پی پی) روس کے نائب وزیرخارجہ الیگزینڈر گروشکو نے کہا ہے کہ روس اور نیٹوکے درمیان دفاعی اور غیر دفاعی ہر طرح کا تعاون ختم ہو گیا ہے۔نائب وزیرخارجہ نے روسی سرحدوں کے اطراف میں امریکا اور نیٹو کے مخاصمانہ اور بدامنی پھیلانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تعاون کے خاتمے سے روس اور نیٹو کے درمیان کوئی سنجیدہ تنازعہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ روس نیٹو کے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اگر روس اور نیٹو کے درمیان کوئی جنگ ہوتی ہے تو دنیا کیلئے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔