پارلیمنٹ سے توسیع کی منظوری،عبدالفتح 2030ء تک مصرکے صدر رہ سکیں گے
قاہرہ (اے پی پی) مصر کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں دستوری ترمیم کو منظور کر لیا گیا ہے، جو موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار میں رہنے سے متعلق ہے۔مصری دستور کے تحت وہ تیسری مدت کے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ اس طرح وہ 2030ء تک صدر رہ سکیں گے۔ پارلیمنٹ میں اکثریت صدر کے حامیوں کی ہے۔