• news

بھارتی سپریم کورٹ کا خواتین کو مساجد میں عبادت کی اجازت دینے کیلئے استدعا پر غور

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے خواتین کو عبادت گاہوں پر جانے سے روکنے کی ملکی روایت کو ختم کرتے ہوئے انہیں مسجدوں میں جانے کی اجازت دینے کی مسلمان جوڑے کی استدعا پر غور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان خواتین کا مسجدوں میں داخلہ ممنوع ہے تاہم چند مسجدوں میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مقرر ہوتی ہے جس کا داخلی دروازہ بھی الگ بنایا جاتا ہے۔درخواست گزار یاسین پیرزادا اور ان کے شوہر زبیر پیرزادا کا کہنا تھا کہ شرعی طور پر خواتین کو مسجد میں داخلے کی اجازت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن