قومی ٹیم ایشین پیسفک جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) 2 رکنی قومی ٹیم ایشین پیسفک جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج جاپان سے براہ راست متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ 19 سے 23 اپریل تک متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں کھیلی جائے گی جس میں 2 کھلاڑی اور ایک آفیشل ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا شامل ہیں دونوں کھلاڑی 18 اپریل کو جاپان سے براہ راست متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔