• news

اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج ہونگے، بلاول: عمران معاشی تباہی کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے: شہباز شریف

اسلام آباد، لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹانے کے مثبت نتائج ہوں گے امید ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے باقی وزیروں کو بھی ہٹایا جائیگا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو آٹھ نو ماہ بعد احساس ہوا کہ ان کی معاشی پالیسیاں غلط ہیں اس دعمر نے وزیر خزانہ سے استعفیٰ دیکر اچھا کیا میں پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بلاول نے کہا کہ ہر پاکستانی کا مطالبہ تھا کہ حکومت اپنے معاشی پالیسی پر نظر دوڑائے پاکستان کی عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت 9 ماہ کے بعد مان گئی کہ معاشی پالیسی ٹھیک نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ وزیروں کی تبدیلی سے عمران خان اس معاشی تباہی کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت انا، ضد اور تکبر کی زد میں ہے۔ عمران نیازی صاحب ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں۔ قائد حزب اختلاف نے یاد دلاتے ہوئے کہاکہ ملک کو درپیش خطرات کو دیکھتے ہوئے میں نے پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی۔ وقت ضائع نہ کیا جاتا تو ملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک و قوم کو اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ اسد عمر نہیں عمران خان ہیں وزیر خزانہ کے ساتھ ہی وزیراعظم کا بھی استعفیٰ آنا چاہئے تھا پاکستان کو معاشی تباہی اور بربادی کا شکار کرکے اسد عمر بڑی آسانی سے سے گھر چلتے بنے نیازی صاحب حکمرانی پر توجہ دینے کے ایشیائی بنک کے مشورے پر توجہ دیں ملک کے خلاف معاشی دہشتگردی کرنے والوں سے حساب لیا جائے تحریک انصاف اور اسد عمر کی پالیسیاں اتنی ہی اچھی تھیں اور تمام خرابیوں کی ذمہ دار پاکستان مسلم لیگ ن ہی تھی تو پھر اسد عمر کو مستعفی ہونے کیلئے کیوں کہا گیا؟ فواد چودھری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت میرٹ پر ملی۔ وہ 55 روپے کلو میٹر ہیلی کاپٹر سروس شروع کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عوام مہنگائی میں کمی کے منتظر ہیں پہلے دن ہی حکومت کی پوری ٹیم کی صلاحیت سوالہ نشان تھی حکومت کے پاس کوئی وژن ہے نہ ہی کوئی موثر افرادی قوت حکومت کی اب تک کی کارکردگی منزل کا پتہ نہیں اور چلا جا رہا ہوں میں کی عملی تصویر ہے حکمرانوں نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے لینے پر موت کو ترجیح دیں گیلیکن پھر اس کے در پر جھک گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اسد عمر کے مستعفی ہونے پر ٹویت کرتے ہوئے کہا کہ شاید پی ٹی آئی کی حکومت علیمہ خان کو نیا وزیر خزانہ مقرر کردے جو کہ جو اس تمام خراب صورحال کی ایک ہی جگہ سلائی کر ے۔ ترجمان احسن اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اسد عمر کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے مستعفی ہونا حکومتی ناکامی کا قراری بیان ہے جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ موجودہ حالات کی ابتری کی وجہ سے حکومت کی نااہلی ہے پپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ دراصل حکومت کی طرف سے اپنی ناکامی اور نااہلی کا اعلان ہے اسد عمر ایک نااہل آدمی ہے اسے اینگرو سے بھی نکالا گیا تھا ان کے جانے سے بھی معاملات سنبھل گئے تو یہ بڑی بات ہو گی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان خود اور ان کی پوری ٹیم بھی نااہل ہے کابینہ میں یہ خواہ کتنی تبدیلیاں کر لیں ان کی ڈلیوری صفر ہی رہے گی معیشت کا بحران بجٹ کے بعد اور سنگین ہو جائے گا بیروزگاری اور مہنگائی کے مارے لوگ خود بخود اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسد عمر کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی ہمیں توپتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں۔ اسد عمر آئی ایم ایف جانے کے مخالف تھے عمران اپنے بڑے خوابوں کے ساتھ وزیر خزانہ کو چلانا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہمنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی اب استعفیٰ دیدنا چاہئے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ہوئی ہے پاکستان معاشی بحران کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا ۔ اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد اسحاق ڈار ویڈیو پیغام میں ان کے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ قرار دے دیا قوم کو حقائق مسخ کرکے امید دائی میدان چھوڑ کر چلے جانا مناسب نہیں پچھلے تین ہفتے کے دوران عمران حکومت کے جھوٹوں کی نشاندہی کی ہے۔ جیکب آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اسد عمر کی جگہ عمران خان استعفیٰ دیتے تو حالات ساز گار ہو جاتے حکومت نے اقتصادی پالیسی سمیت کسی معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا بلوچستان میں بار بار دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں مگر کوئی موثر پیش بندی اور منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی اسد عمر کا انجام بھی دوسروں سے مختلف نہیں ہوا حکومت معاملات کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور عمران خان بچنے کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار بہت جلد گمنامی کا شکار ہونگے اسد عمر کی سبکدوشی معاشی ابتری کا ثبوت اور اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ناتجربہ کار ٹیم کے نااہل سربراہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں مسئلہ وزراء انہیں کابینہ سربراہ وزیراعظم ہیں۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ثابت ہو گیا عمران خان کی کابینہ ناکام ہو گئی ٹیم کی ناکامی کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں عمران خان ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی نالائقی اور نااہلی پر مستعفی ہو جائے۔ وہ وزارت عظمیٰ کا اہل نہیں، بوکے نکالنے کا فائدہ نہیں، پہلے کنواں صاف کرنا پڑے گا۔ نو ماہ میں ملک کا کباڑہ کر کے، ہزاروں ارب قرض بڑھا کر، غریبوں کے منہ سے روٹی چھیننے کے بعد استعفی دے دینا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ گئے، دوائیاں مہنگی ہوگئیں، نیازی صاحب اور ان کی ٹیم پر کیا اثر پڑا؟ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کھلنڈروں اور نالائقوں کا ٹولہ ہے۔ کھلاڑی بدلنے سے معاشی میچ جیتا نہیں جا سکتا، کپتان بدلنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن