بلوچستان میں دہشتگردی، غیر ملکی ہاتھ بے نقاب، موثر طریقے سے نمٹیں گے: دفتر خارجہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) ترجمان دفتر خارجہ نے پرعزم انداز میں کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں ملوث غیرملکی ہاتھوں کو نہ صرف بے نقاب کیاجائے گا بلکہ ان سے موثر طریقے سے نمٹا جائے گا۔ کلبھوشن یادیو کو بھی بلوچستان سے پکڑا گیا تھا اوراس سے ملنے والی معلومات کا بھارت اور عالمی برادری کے ساتھ تبادلہ کیاگیا۔پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کارکا کردارادا کررہاہے کیونکہ یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے انتہائی موثر اقدامات کئے ہیں۔پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔امریکہ اور طالبان نے کئی ادوار میں مذاکرات کئے اور پاکستان نے طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں مدد فراہم کی۔ پاکستان امن عمل کیلئے نیک نیتی سے کام کرتا رہے گا۔ پاکستان کا مسعود اظہر کے بارے میں اصولی موقف ہے اور وہ کسی کے دبائو میں ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کریگا۔فلسطینیوں کی حالت زار کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان کی حمایت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔مسعود اظہر سے متعلق پاکستان کسی دباؤ میں آنے کی بجائے قومی مفاد میں فیصلہ کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران 21 اپریل کو ایران کا دورہ کرینگے۔ اس دورے کے دوران دو طرفہ تمام معاملات پر بات چیت ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھا رت مسائل حل کرنے کی بجا ئے بہا نے بنا رہا ہے نئی آنے والی بھا رتی حکو مت سے امید ہے کہ دانشمند انہ فیصلہ کر ے گی ۔ میں نے کہا تھا کہ 16سے 20اپریل تک کچھ بھی ہو سکتا ہے ہمیں خدشہ تھا کہ کو ئی بھی واقعہ رونما ہو سکتا ہے بھا رت کسی بھی واقعہ کو بنیا د بنا کر پا کستان پر الزام لگا سکتا ہے۔پا کستانی قوم نے دہشت گردی کی بڑی قیمت ادا کی ہے ہم اس جنگ میں بہت قربانیاں دے چکے ہیں بھا رت پاکستا ن کو سفارتی سطح پر تنہا کر نے کی کو شش کر رہا ہے بھا رت کو سازشوں سے پہلے کا میا بی ہو ئی نہ آئندہ ہو گی۔