• news

بالاکوٹ میں پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سشما کا اعتراف امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آخر کار سشما سوراج نے سچ بول دیا زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا دیر آید درست آید۔ بھارت دو طیارے گرائے جانے کی تردید کرتا رہابھارت کا پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ بالا کوٹ میں پاکستان کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی حکومت اور میڈیا جیش محمد کے درجنوں افراد کو مارنے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن