فیروز والہ: دشمنی پر 2 گرپوں میں فائرنگ، چیئرمین یو سی، گن مین سمیت 4 ہلاک
فیروزوالہ+لاہور ( نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)کالا خطائی روڈ کی آبادی کوٹ نتھو میں پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ چیئرمین یوسی 108چوہدری محمد افضل اور اسکے گن مین جمیل احمد سمیت چار افراد ہلاک ایک شخص زخمی حملہ آور فرار ہو گئے اب تک دونوں گروپوں کے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں بتایا گیا ہے کہ افضل گروپ اور ریاض سندھی گروپ کے درمیان پرانی عداوت چلی آرہی تھی ریاض سندھی گروپ کے عادل احمد جو اپنے رشتہ دار چیئرمین چوہدری افضل کی گاڑی میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے اس دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر عادل نے پسٹل سے گولی مارکر چئیرمین محمد افضل کو ہلاک کر دیا اس کے گن مین نے فائرنگ کر کے عادل کو ہلاک کر دیا عاد ل کے ساتھیوں نے فائرننگ کر کے چیئرمین چوہدری محمد افضل کے گن مین جمیل احمد اور راہگیر محمد امجد کو ہلاک کردیا جبکہ فیروزوالہ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ مین لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتا ل بھجوا دیں ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ادھر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے شیخوپورہ میں تھانہ فیروز والہ کی حدود میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ عمران کشور کو واقعہ کی انکوائری اپنی نگرانی میں کرواتے ہوئے ملزموں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت بھی کی ہے ۔