دورہ انگلینڈ : قومی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو لندن روانہ ہوگی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز اور عالمی کپ میں شرکت کے لیے 23 اپریل کی صبح لاہور سے لندن کے روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دو روز قبل ہی لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ انگلینڈ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا میڈیا کے ساتھ دو مراحل میں سیشن ہوگا جس میں کھلاڑی میگا ایونٹ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرینگے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو کھلاڑیوں کا دو مراحل میں میڈیا سے سیشن کرایا جائے گا۔