• news

بھارت: کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا۔ واقعے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرا دی گئی۔ بھارتی ریاست گجرات میں سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما ہاردک پٹیل کو ایک شخص نے تھپڑ مار دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خطاب کے دوران ایک شخص اچانک سٹیج پر آیا اور ہاردک پٹیل کو تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ مارنے والے نامعلوم شخص کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔کانگریس رہنما ہاردک پٹیل نے واقعے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن