• news

جنرل قمر باجوہ کا دورہ رجمنٹل سنٹر پونچھ ، یادگار شہدا ء پر پھول چڑھائے: افسروں ، جوانوں سے خطاب کیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سنٹر پونچھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی رجمنٹ کے بیجز لگائے اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ افسروں و جوانوں سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع میں این ایل آئی کی خدمات کو سراہا۔ این ایل آئی پاک افواج کی ان رجمنٹس میں شامل ہے جو دیگر اعزازات کے علاوہ دو نشان حیدر بھی حاصل کرچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن