ہلال احمر کی خدمات قابل تعریف‘ خدمت ہی زندگی کا اصل مقصد ہے: پرویز الٰہی
لاہور (صباح نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پنجاب ہلال احمر پاکستان و سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کی پنجاب میں کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، آپ کا ادارہ جو خدمت کر رہا ہے وہ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔ خالد مقبول نے ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر قائم مقام گورنر نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔