• news
  • image

حکومت جرائم کی روک تھام کرے

مکرمی! ہمارا وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان عظیم مسلم قائدین کی بے بہا قربانیوں کی بدولت معرضِ وجود میں آیا۔ جس کی وجہ سے ہم آج آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ حضرت قائد اعظم ، علامہ محمد اقبال، لیاقت علی خان، مولانا محمد علی جوہر، حسرت موہانی، مولانا عبدالحامد بدایونی کی انتھک سیاسی روحانی جدوجہد سے دنیا کے نقشہ پر ابھرا۔ مگر یہ بات بڑے افسوس سے کہنی پڑتی ہے کہ ہر برسرِ اقتدار آنے والی حکومت اسلام اور مذہب کو بڑے شوق سے مطلب براری کے لئے استعمال کیا ۔ ملک میں فحاشی، عریانی، بے حیائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار اس پر قابو پانے میں ناکام ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی حالات مصائب و مشکلات کے پیشِ نظر ایک ایسا جامع اسلامی قانون فوری طور پر نافذ کیا جائے تاکہ ان جرائم کی روک تھام اور سدباب ہو سکے اور ملک عظیم ترین فلاحی اسلامی روحانی سٹیٹ بن سکے۔ (چودھری تصور اقبال بھون ۔ حافظ آباد)

epaper

ای پیپر-دی نیشن