• news

مارخور کے شکار کا کوٹہ بڑھانے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے: وزارت موسمیاتی تبدیلی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مارخور کے شکار کا سالانہ کوٹہ بڑھانے کے لئے دبائو ڈالا جا رہا ہے ، مارخور کے شکار کا سالانہ کوٹہ 12 ہے، لیکن ہم کوٹہ نہیں بڑھائیں گے، جبکہ کمیٹی نے درختوں کے بچائو کے لئے کمیٹی میں کاغذی دستاویزات پیش کرنے پر پابندی لگادی ، چیئر پرسن کمیٹی منزہ حسن نے وزارت حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ تمام دستایزات ای میل کے ذریعے بھجوائے جائیں ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران رکن کمیٹی مصطفی محمود نے مارخور کے شکار کے کوٹہ سے متعلق استفسار کیا ،جس پر وزارت حکام نے بتایا کہ مارخور کے شکار کا سالانہ کوٹہ 12 ہے ،ہمیں پریشرائز کیا جارہا ہے کہ مارخور کے شکار کا کوٹہ بڑھایا جائے ،لیکن ہم کوٹہ نہیں بڑھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن