• news

امریکہ نے عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے خلاف اجناس کی امدادی قیمت کا کیس جیت لیا

جنیوا (اے پی پی) امریکا نے عالمی تجارتی تنظیم میں چینی حکومت کے خلاف اجناس کی امدادی قیمت کا کیس جیت لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے ڈبلیو ٹی او میں چین کے خلاف چاول، گندم اور مکئی کے کوٹہ پر ٹیرف ریٹ کے استعمال پر سابق صدر براک اوباما کے دور میں دائر کیا گیا تھا۔امریکی حکام نے موقف اختیار کیا کہ چینی حکومت کے ٹیرف ریٹ کوٹا کی وجہ سے گندم، چاول اور مکئی کے امریکی برآمد کنندگان کی چینی مارکیٹ تک رسائی محدود ہوئی ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے پینل نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ چین کی طرف سے ٹیرف ریٹ کوٹا کے استعمال میں شفافیت اور انصاف کا خیال نہیں رکھا گیا جو اس کی ڈبلیو ٹی او کی رکنیت کے شرائط کے تحت ضروری تھا۔

ای پیپر-دی نیشن