• news

ایک ہفتے کے دوران گندم خریداری کا آغاز کردینگے:سمیع اللہ چودھری

لاہور( کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ پانچ سے سات روز میں گندم کی سرکاری خریداری کا آغاز ہو جائیگا، حکومت پنجاب نے گندم کی خریداری کیلئے 130ارب روپے مختص کئے ہیں ، آئند ہ گندم کی فی من ریلیز پرائس 1300سے زائد ہو گی ،حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے محکموں کے ابتدائی تخمینے کے مطابق دو سے تین لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے ،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں رمضان پیکج کو حتمی شکل دیدی جائے گی ، حکومت رمضان پیکج میں آٹے سمیت 19اشیاء پر 13ارب روپے کی سبسڈی دیگی ۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز آل پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے دفتر میں عہدیداروں کیساتھ اجلاس میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن