ہائیکورٹ :شرجیل خان ای سی ایل کیس‘پی سی بی ‘وفاق سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شرجیل خان کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میچ فکسنگ میںسیاسی بنیادوں پر سزا دلوائی گئی ۔ سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا ۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے کراچی ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔استدعا ہے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔