• news

عمران نے ایسے وزیر کو نکالا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، اسد عمر کو مناؤں گا: شیخ رشید

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اورعمران خان کو پانچ سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،ملک میں پارلیمانی نظام چل رہا ہے ہمیں اسی آئین کو آگے لے کرچلنا ہے۔اسد عمرجتنی محنت کرسکتے تھے انہوں نے کی، اسد عمرنے خود استعفی دیا جبکہ کابینہ سے صرف ایک وزیر کو نکالا گیا، جس پر طوفان کھڑا کر دیا گیا، کپتان نے فیصلہ کرنا ہے کس کو کہاں کھڑا کرنا ہے، اسد عمر نے بہت محنت کی مگر کپتان کا فیصلہ بہرحال درست ہے، عمران خان جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اسد عمرکے پاس جا کردرخواست کروں گا وہ کابینہ کا حصہ رہیں پورٹ فولیوکی کوئی حیثیت نہیں تاہم عبد الحفیظ شیخ بھی بہت محنتی اورقابل شخصیت ہیں۔گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نوازشریف اورزرداری کی وجہ سے ہے۔ ملک کوچوروں، ڈاکوئوں نے اتنے برے طریقے سے لوٹا کہ اگرمیں وزیراعظم ہوتا تواس خالی خزانے کا کیا کرتا، عمران خان کو5 سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، جس پر نیب کے کیسزہوں گے عمران خان اس کوبرداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان ایماندار ہیں انہوں نے ایسے وزیر کو نکالا جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا سازش کے تحت پیساپلوں اور سڑکوں پر لگایا گیا اسی ریلوے میں 40 ٹرینیں چلا کر دکھاؤں گا ریلوے کے نئے منصوبوں سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا ملک سرحدوں پر حملوں سے نہیں معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں عمران خان جب حکومت میں آئے خزانہ نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ میں نے بہت وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا ہے خدا گواہ ہے عمرا خان سب سے بہتر کام کر رہے ہیں وزارت میری کمزوری نہیں ہے شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب سے کھیل رہے ہیں۔خسرو بختیار کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ،میں خسرو بختیار سے کہوں گا کہ وہ خود میڈیا میں جا کر اس کا جواب دیں گے جہاں تک وزیر دفاع کی تبدیلی کی بات ہے تو میں نے ایسی خبرنہیں سنی ۔ انہوں نے 30مارچ تک جھاڑ پھرنے کے حوالے سے سوال کے جوا ب میں کہا کہ میں نے اس مدت کو بڑھا کر 30جون کر دیا تھا اور کیا جھاڑو نہیں پھرا ؟۔ بلاول اگر باپ کی کرپشن کے ساتھ کھڑا ہوگا تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن