نو تشکیل شدہ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے نو تشکیل شدہ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔اجلاس میں کابینہ اقتصادی صورت حال کے جائزے سمیت اہم امور پر غور کرے گی، 16نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اس ایجنڈے میں شامل نہیں۔اجلاس میں قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی، جبکہ چیف شماریات کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی جائے گی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کے حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس میںای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔