مجید نظامی والد کے دوست، نوائے وقت تحریک کا نام ہے: وزیراطلاعات پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مجید نظامی مرحوم میرے والد صاحب کے دوست تھے اور میرے والد نوائے وقت کے بڑے داعی تھے وہ نوائے وقت کے لئے بڑی نیک خواہشات رکھتے تھے نوائے وقت ایک تحریک کا نام ہے اور لوگوں کی اس ادارے کے ساتھ وابستگی کئی عشروں پر محیط ہے اور نوائے وقت کے دفتر آنا میرے لئے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی نوائے وقت گروپ میڈیم رمیزہ مجید نظامی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر بھی موجود تھے۔ سید صمصام علی بخاری نے ملاقات میں مختلف ملکی مسائل اور اخباری صنعت کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی اور ان کی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مثبت اقدامات کا بتایا۔