دو روز کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پران کا شکریہ ادا کرتا ہوں:اسد عمر
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے گزشتہ دو روز کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعاون کرنے والے لوگ پارٹی کے نظریات کے محافظ بھی ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسابق وزیرخزانہ اسد عمرنے عوام سے گزشتہ دوروز کے دوران عہدے سے استعفے کے بعد ملنے والی حمایت پرشکریہ ادا کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ تعاون کرنے والے لاکھوں عوام تحریک انصاف کے بے مثال اورپرجوش حامی ہیں اوریہ لوگ پارٹی کے نظریات کے محافظ بھی ہیں۔سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ جذبہ ہی ہے جس سے عمران خان اوران کی ٹیم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔